Posts

Showing posts from September, 2026

افسانہ نمبر : 774 ایک بات اور || تحریر : ریمنڈ کارور (امریکہ) || اردو ترجمہ: شگفتہ گمی لودھی

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر   : 774     ایک بات اور   تحریر : ریمنڈ کارور (امریکہ) اردو ترجمہ : شگفتہ گمی لودھی میکسین، ایل ڈی کی بیوی، جب کام سے گھر لوٹی تو اس نے دیکھا کہ ایل ڈی باورچی خانے کی میز پر اپنی پندرہ سالہ بیٹی، رے سے بحث کر رہا ہے۔ بحث کے دوران وہ رے کو مسلسل ذلیل کر رہا تھا۔ ہمیشہ کی طرح اس نے آج بھی پی رکھی تھی۔ وہ اپنا کوٹ اتارتی اور پرس کو کہیں رکھتی، اسے اتنا وقت بھی نہ ملا۔ اس نے اپنا پرس لٹکائے ہوئے اور بغیر کوٹ اتارے ہی فرمان جاری کر دیا کہ آج کی رات، اسی پل وہ گھر چھوڑ کر چلا جائے۔ ’’ ماں، انہیں بتاؤ ہم نے کیا بات کی۔‘‘ رے نے کہا۔ ایل ڈی ہاتھ میں گلاس لیے مڑا اور میکسین اسے گھور کر دیکھتی ہوئی بولی:’’تم ہمارے جھگڑے میں مت بولو کیونکہ تم جانتی نہیں ہو ہم کس موضوع پر بات کر رہے ہیں—اور ویسے بھی میں رے کی بچکانہ باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ یہ کرتی ہی کیا ہے دن بھر …   بستر پر اوندھے منہ پڑی علمِ نجوم کی کتاب پڑھتی رہتی ہے، بس۔‘‘ ’’مگر اس بات کا میرے علمِ نجوم سے کیا تعلق؟‘‘ رے نے کہا، ’’آپ مجھے ...