Posts

Showing posts with the label بھارتی ادب، موہن داس گپتا، بنگالی ادب

موہن داس گپتا کا افسانہ : باوفا

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 21: با وفا تحریر: موہن داس گپتا ( ہندوستان) مترجم: ابو الفرح ہمایوں (کراچی، پاکستان) مجھے اور اشوک مترا کو حالات نے اتفاقاً یکجا کردیا تھا۔ ان دنوں میں سرکاری فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کلکتہ سے رانی بیڑا آیا ہوا تھا۔ اس علاقے میں ایک قیمتی دھات دریافت ہوئی تھی اور اس سے فائدہ اُٹھانے کے لیے حکومت نے یہاں ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیرِاعظم افتتاح کے لیے بذاتِ خود تشریف لانے والے تھے۔ میں اس پروجیکٹ کا مینیجر تھا۔ دو اسسٹنٹ انجینیئر میرے ماتحت تھے، جن میں ایک اشوک مترا تھا۔ اشوک بڑا ہی باصلاحیت اور ذہین نوجوان تھا۔ میں اسے بے حد عزیز رکھتا تھا۔ چناچہ پچھلے دنوں جب اس نے اجازت دے دی۔ وہ حسبِ وعدہ دو ہفتے بعد ہی لوٹ آیا۔ میں جانتا تھا کہ نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر واپس آجانا اسے کتنا شاق گزرا ہوگا۔ میں نے اشوک کی محبت سے مجبور ہوکر اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میں اکثر اس کے خیمے میں چلا جاتا اور ہم دونوں ہنسی مذاق میں اچھا وقت گزار لیتے۔ ایک دن اس کے تکیے کے نیچے رکھی ہوئی ایک تصویر پر میری نظر پڑگئی...