Posts

Showing posts with the label برطانوی ادب، ایڈ تھ پرگیٹر، انگریزی ادب

ایڈ تھ پرگیٹر کا افسانہ : رائی دانہ (A grain of mustard seed)

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 487 : رائی دانہ تحریر : ایڈ تھ پرگیٹر (برطانیہ) مترجم : عقیلہ منصور جدون (راولپنڈی)   جب ہم لاہور میں رہتے تھے تو میں بالکل چھوٹی سی لڑکی تھی ۔ میرے بابا کا ایک دوست تھا جو مسلمان تھا ۔اگرچہ بابا کے بہت سارے دوست تھے لیکن یہ مہدر اقبال ( Mahdar Iqbal ) بہت خاص قسم کا دوست تھا ۔ وہ جفت ساز )موچی( تھا اور ہمارے چپل وہی بناتا تھا ۔اس سے جب ہماری جان پہچان ہوئی تھی تو وہ بہت مقروض تھا لیکن میرے والد نے اسے کام دینا شروع کر دیا ۔ اور اپنے دوست احباب سے بھی اسے متعارف کروا دیا ۔اس طرح وہ اپنا قرض اتارنے کے ساتھ ساتھ کچھ تھوڑا بہت پس انداز کرنے کے بھی قابل ہو گیا ۔ اس نے گھر کی ڈیوڑھی میں ہی کام کے لئے تھوڑی سی جگہ مختص کی ہوئی تھی ۔لیکن بازار میں باقاعدہ دوکان کھولنا اس کا خواب تھا ۔ مصائب و آلام (تقسیم ہند )کے دن شروع ہونے تک اس نے پندرہ سو روپے کی بچت کر کر لی تھی ،یہ بات اس نے خود میرے والد کو بتائی تھی ۔ ظاہری طور پر دونوں ایک جیسے تھے ؛ دونوں دبلے پتلے درخشاں اور چست مرد ، لیکن میرے والد کا دبلا پن چھوٹی ہڈیوں او...

ایڈ تھ پرگیٹر کا افسانہ : للّی ہاتھ (The Lily hand)

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر   491 : للّی ہاتھ تحریر : ایڈ تھ پرگیٹر (برطانیہ) مترجم : عقیلہ منصور جدون (راولپنڈی)   جس دن فیلپ   (Felipe) فوت ہوا اس دن عورتوں نے   نیو بانڈ سٹریٹ کی ٹریفک بند کر دی تھی ۔اس کی اونچے درجے کی بہترین دکان کے باہر وہ روتے پیٹتے ،بے ہوش   ہو رہی تھیں اورانہیں ہسٹیریا کے دورے پڑ رہے تھے ۔ ان کے سوگ سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ ایک اور ویلنتینو (Valentino) تھا ۔ میں اس واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنے   کے لیے   بذاتِ خود وہاں موجود تھا ۔ اپنی ساری زندگی کو ایک روایت کے درجے تک پہنچانے کے لئے اس نے جو اس سے بن سکا کیا ۔ اس کی شاہانہ عوامی زندگی ، شاندار کپڑے ، خوبصورت دوست اور اس کے گھر کے سادہ کسی راہب کی خانقاہ جیسے کمرے جہاں بستر کے سرہانے آبنوس کفن رکھا ہوتا ، جن میں وہ گھر پہنچ کر اپنا آپ چھپا لیتا ,کی کہانیاں زبان زد عام تھیں ۔ اس کے چاہنے والے یہ ماننے کو تیار نہیں تھے کہ یہ سب شہرت حاصل کرنے کا ڈھونگ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مخلص مذہبی صوفی ہے ۔ یہ اس کے عظیم پیشے ،فن آرا...