Posts

Showing posts with the label بھارتی ادب، ویکوم محمد بشیر، افسانے، ملیالم ادب

ویکوم محمد بشیر کا افسانہ : ہاتھی کی پونچھ (Elephant-hair)

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر    490 : ہاتھی کی پونچھ تحریر : ویکوم محمد بشیر (بھارت) مترجم : مسعود الحق   یہ ایک چوری کی کہانی ہے۔ ایک بہت بڑا ہاتھی تھا جس نے دو مہاوتوں کو اپنے پیروں تلے روندکر مار ڈالا تھا۔ اسی ہاتھی کی دم سے ایک بال چرانا تھا اور اس طرح چرانا تھا کہ کوئی دیکھنے نہ پائے۔ نہ ابا، نہ اماں اور نہ ہی مہاوت۔ مجھے اس کی دم سے ایک بال، صرف ایک عدد بال حاصل کرنا تھا۔ وہاں صرف ایک نہیں تین ہاتھی تھے۔ میں اس بڑے ہاتھی کی دم کا بال چاہتا تھا، اپنے لیے نہیں بلکہ رادھامنی کے لیے۔ رادھامنی اکسائز انسپکٹر کی بیٹی تھی اور میری ہم جماعت۔ اس نے مجھے کتاب میں رکھنے کے لیے مور کا ایک پر دیا تھا۔ ارے ہاں، اس زمانے میں میری ایک عرفیت تھی۔ ہاتھی کی پونچھ۔ میرے دوست مجھ سے پوچھا کرتے تھے، ’’ہاتھی کی پونچھ، کہا ں جارہے ہو؟‘‘ یا پھر ’’ہاتھی کی پونچھ کا سوال غلط ہو گیا، اسے صفر ملا!‘‘ دراصل میں ہاتھی کی ’’دم‘‘ کو عموماً ہاتھی کی پونچھ کہا کرتا تھا۔   ’’ ہاتھی کی پونچھ ! ‘‘   یہ واقعہ برسوں پرانا ہے۔ میں آٹھ یا نو برس کا ...