Posts

Showing posts with the label بھارتی ادب، تامل ادب

ٹی جنیکا رامن کا افسانہ : چالیس روپے اور دووقت کی روٹی

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 69 : چالیس روپے اور دووقت کی روٹی تحریر: ٹی جنیکا رامن (تامل ناڈو، ہندوستان) مترجم: فیروز عالم (الٹا لوما، کیلیفورنیا، امریکہ) ڈاکیے نے اس کے قریب آکر سائیکل روکی اور اُتر کر اپنے تھیلے میں ہاتھ ڈال کر کچھ تلاش کرنے لگا۔ پھر اس نے منی آرڈر کا کاغذ نکالا اور کہا تمہارے لیے منی آرڈر ہے۔ وہ اپنے شکستہ گھر کے باہر کچی گلی میں کھڑا تھا اور مزے سے پان چبا رہا تھا۔ اس نے حیرت سے کہا، " منی آرڈر۔۔۔؟؟" ڈاکیہ بولا، "ہاں ہاں ۔۔" مِٹھو اس پرجھنجلا گیا اس نے کہا اترپاتھی کیا تو اس قدر بوڑھا ہوگیا ہے کہ تجھے نظر نہیں آتا۔ یہ لے میرا چشمہ لگا اور ٹھیک سے پڑھ۔" یہ کہتے ہوئے اسنے ایک زنگ آلود ڈبیہ کھولی اور اپنا چشمہ نکالنے کی کوشش کی۔ مگر ڈاکیہ بُولا، "چشمے کی تو تجھے ضرورت ہے یہ لے اور پڑھ یہ منی آرڈر تیرے لیے لئے ہے۔ " مٹھو نے چشمہ نکالا جس کے شیشے دُھندلے ہوچکے تھے اور اسکی ایک ڈنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ مٹھو نے ٹوٹی ہوئی ڈنڈی کی جگہ لٹکی ہوئی ڈوری کو کان کے گرد لپیٹ کر چشمہ لگایا اور منی آرڈر کا فارم پڑھا۔...