Posts

Showing posts with the label بھارتی ادب، شوبھادے، انگریزی ادب

شوبھادے کا افسانہ : ایک غیر ملکی دورہ (The Trip)

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 142 : ایک غیر ملکی دورہ تحریر: شوبھا دے (ہندوستان) ترجمہ: غلام حسین غازی (شیخوپورہ، پاکستان)   رتیکا ،بے باک، پر تخیل اور بے قابو خواہشات کی مالک تھی۔اس کا بلند اور پر ستائش تخیل، آج کی بات نہیں، بلکہ ایسا تب سے تھا،جب وہ دہلی کے مضافات میں ایک بچے کے طور پر پروان چڑھ رہی تھی۔مدت ہوئی تھی کہ اْس کے والدین نے اْسے اپنے دیگر بچوں کی نسبت اپنی الگ حیثیت رکھنے والی بچی کو سمجھنا چھوڑ دیا ہوا تھا۔ اتنی مختلف تھی وہ ،کہ بسا اوقات اسکی ماں سوچتی کہ بھگوان جانے آسمانوں پر کن ستاروں کا ملن ہوا تھا، جس لمحے وہ اس کی کوکھ میں اتر آئی تھی۔ رتیکا بالکل الگ دکھتی تھی،اپنی حرکات و سکنات میں الگ اور اپنے ردعمل بھی مختلف۔ وہ اتنی الگ اور مختلف تھی کہ اسکے خاندان کے لوگ اکثر اس کے عمل اور ردعمل میں بے ہوش ہونے کے قریب پہنچ جاتے۔ا سکول میں بطورِ طالب علم یہ خصوصیت اس کے لئے مزید مصائب کا سبب بنتی۔۔۔ اور یہی مصائب اور بڑھ گئے، جب جوان ہونے پر وہ ایک ایسے مرد کی بیوی بنی، جو دولت ،طبقاتی رکھ رکھاؤ اور روپے پیسے کی دوڑ میں جتا، ایک...