Posts

Showing posts with the label ایرانی ادب، سیمین دانشور، فارسی ادب

سیمین دانشور (ایران) کا افسانہ : وکیل بازار

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) انتخاب افسانہ نمبر 494 :   وکیل بازار افسانہ نگار :سیمین دانشور   (ایران) مترجم: حمزہ حسن شیخ (ڈیرہ اسمعیل خان)     وکیل بازار کے داخلی دروازے پر، مرمر نے بچی کا ہاتھ چھوڑ دیا۔ اس نے اپنا پردہ دُرست کیا اور کہا،      ” پیاری! تم آہستہ آہستہ آگے کی جانب بڑھو۔ میں نے کچھ میوہ جات وغیرہ خریدنے ہیں۔ احتیاط کرنا اورسڑک کے کنارے پر ہی رہنا۔“ وہ سیدھی میوہ جات کی دوکان کی جانب بڑھی۔ جب چھوٹی لڑکی نے اپنی آیا کے ہاتھوں کو چھوڑا تو اُس کا ہاتھ گیلا تھا۔ اس نے اسے اپنے کپڑوں کے ساتھ رگڑ کر خشک کیا، اپنے اُسی ہاتھ میں اپنی گڑیا تھامی اور ہجوم نے فورا اُسے آگے بازار کی جانب دھکیل دیا۔ بازار کا فرش ہموار نہ تھا لیکن لڑکی اپنی گڑیا کے ساتھ اتنی مگن تھی کہ اُس نے گڑھوں میں پڑنے والے اپنے قدموں کی پرواہ نہ کی اور نہ ہی اُسے اپنی آیا کی غیر موجودگی کا احساس ہوا۔ گڑیا اگرچہ بہت بھدی سی تھی لیکن اُس کے لیے بہت ہی پیارا اثاثہ تھی اور جیسے جیسے وہ ٹہلتی گئی، وہ بچوں کی طرح اس کے ساتھ سارے وعدے کرتی گئی جو کچھ و...