البرتو چیمال کا افسانہ : ایک فرضی شہر (City X)
عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 496 : ایک فرضی شہر تحریر : البرتو چیمال (میکسیکو) مترجم : محمد فیصل (کراچی) ایڈیٹر کا نوٹ: یہ ناول بتاریخ 10 اکتوبر 2014 معروف سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر Twitter پر منظر ِ عام پر آیا۔ اسے ایک برس بعد مصنف کے ایک اور ناولا کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ مصنف کے مطابق یہ ناول مستقبل میں پیش آنے والے واقعات، خاص طور پر کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ ایسی تباہی جس کے آنے سے پہلےہی مختلف واقعات اور شگون اس کے آنے کی خبر دینے لگتے ہیں۔ شہر میں ایسے واقعات ہوتے ہیں جن پر کوئی دھیان نہیں دیتاہاں مگر وہ جو ہر چیز پر غور کرتے ہیں، ان شگونوں اور واقعات کا ادراک رکھتے ہیں۔مگر ہم چوں کہ صرف قاری ہیں لہٰذا ہم ان واقعات کو نہ تو روک سکتے ہیں اور نہ تبدیل کر سکتےہیں۔ ہم صرف مطالعہ کر سکتے ہیں اور ہمیں وہ جاری رکھنا چاہیے۔ 2018 میں اس ناول کا انگریزی ترجمہ Twitter پر ہی پوسٹ کیا گیا۔ اسے اوکلاہاما یونی ورسٹی کے10 طالب علموں نے انگریزی کے قالب میں ڈھالا۔ *****...