Posts

Showing posts from July, 2026

افسانہ نمبر 556:سب سے خوبصورت || مصنف: رسکن بونڈ(بھارت) || مترجم: عبدالوحیدخان

Image
عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 556:سب سے خوبصورت   مصنف: رسکن بونڈ(بھارت) مترجم: عبدالوحیدخان (لاہور-حال ہملٹن اونٹاریو کینیڈا) مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آ سکی کہ وہ مخصوص شہر مجھے اتنا بے رحم کیوں محسوس ہوتا تھا۔ شاید اس کے بے قابو ہجوم، گھٹن بھری فضا، تنگ اور گندی گلیوں، یا ان تھکے ماندے چہروں کی وجہ سے جن پر زندگی کی سختیوں کے آثار نمایاں تھے۔ ایک دن بازار سے گزرتے ہوئے میری نظر چند لڑکوں پر پڑی جو ایک معذور اور ذہنی طور پر کمزور لڑکے کو گھیرے ہوئے تھے اور اسے ستا رہے تھے۔ تقریباً ایک درجن لڑکے، جن کی عمریں آٹھ سے چودہ برس کے درمیان ہوں گی، اس کے گرد جمع تھے۔ وہ اس کا مذاق اڑا رہے تھے اور اسے چھیڑ رہے تھے۔ وہ لڑکا بھی خاموش رہنے کے بجائے ان کا مقابلہ کر رہا تھا، مگر اس کی بے ربط باتیں اور غصے میں دی ہوئی گالیاں صورتِ حال کو مزید بگاڑ رہی تھیں۔ چہرے سے وہ بارہ یا تیرہ برس کا معلوم ہوتا تھا، لیکن قد بمشکل آٹھ نو سال کے بچے جتنا تھا۔ اس کی ٹانگیں موٹی، چھوٹی اور مڑی ہوئی تھیں۔ سینہ دبا ہوا تھا، مگر بازو نسبتاً لمبے تھے، جس سے اس کی جسمانی ساخت م...