Posts

افسانہ نمبر 649 : ہوشیار بُڑھیا || تحریر : سیلی جینز (امریکہ) || مترجم : ابولفرح ہمایوں (کراچی)

Image
    افسانہ نمبر 649 :  ہوشیار بُڑھیا تحریر : سیلی جینز (امریکہ) مترجم : ابولفرح ہمایوں (کراچی)     کام شروع کرنے سے پہلے اس نے اپنے تینوں ساتھیوں کو ڈنر پر بلایا۔ الزامور خوب اچھی طرح جانتا تھا کہ ساتھیوں کو خوش کیے بغیر ان سے کام لینا کس قدر مشکل ہے۔ "دوستو! "اس نے اپنا جام اٹھایا۔ ہم لوگوں نے اپنے پلان کا ہر   ن اپنا زادیہ سے جائزہ لیا ہے کہیں جھول نہیں ہے پھر بھی مجھے خوشی ہوئی اگر     تم میں سے سوال کوئی اس پلان میں کوئی کمزور پہلو دریافت کر سکے۔ کیا تم میں سے کسی کو کوئی سوال پوچھنا ہے؟“ ٹونی نے کہا۔ " باس ! صرف ایک سوال۔۔ ہم لوگ کب تک سڑک کھودتے رہیں گے؟“ "   بس دو دن تک ۔صبح سے شام آٹھ گھنٹے بلکہ ضرورت ہوئی تو زیادہ بھی۔۔۔" " اور کیا کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہو گا۔ آخر ہم لوگ نہ تو میونسپل کمیٹی کی طرف سے کھدائی کریں گے نہ واٹر بورڈ کی طرف سے ، نہ گیس کمپنی کی طرف سے اور نہ ٹیلیفون کی طرف سے آخر ہمیں سڑک کھودنے کا کیا حق ہے؟“ "تم نے ایک اچھا سوال اٹھایا ہے ٹونی “ الز امور نے کہا۔ ” مگر تم نے ابھی فطرتِ انسانی کو نہیں...

افسانہ نمبر 648 : کٹھ پتلی || افسانہ نگار : مہین دخت حسنی زادہ (ایران) || مترجم : احمد شہریار (کوئٹہ)

Image
    افسانہ نمبر 648 : کٹھ پتلی افسانہ نگار : مہین دخت حسنی زادہ (ایران) مترجم : احمد شہریار (کوئٹہ)   مرد کمرے میں داخل ہوا اور دروازے کے پاس آکر کھڑا ہو گیا : ” تم ابھی تک تیار نہیں ہوئیں؟ " عورت نے پہلے اپنے بال سر کے اوپر جمع کیے۔ پھر انہیں اپنے شانوں پر رہا کر دیا اور آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنے لگی۔ اس نے پاؤڈر کا ڈبہ اٹھایا اور اپنا مخصوص پاؤڈر چہرے اور گردن پر ملنے لگی : "تھوڑی دیر اور ۔ بس تیار ہو چکی۔ " جب اس نے آئینے میں مرد کو دیکھا تو پلٹ کر چلائی : "یہ تم نے کیا پہن رکھا ہے ؟     " مرد نے آئینے میں خود پر ایک نگاہ ڈالی اور اپنا گریبان ٹھیک کرتے ہوئے کہا: ”کوئی خرابی ہے ان کپڑوں میں؟   "   "ابھی بدلو جا کر ! اس برے ربن کو تو دیکھو ذرا   !" کیا برائی ہے اس میں؟ " " پرانا ہو گیا ہے۔ کچھ نہیں۔ تم بس اپنا کالا کوٹ پینٹ پہن لو اور ٹائی باندھنا مت بھولنا۔ " مرد نے اپنے کندھے اچکائے اور کمرے میں چلا گیا۔ عورت کے بتائے ہوئے کپڑے پہنے اور واپس لوٹ آیا۔ عورت ابھی تک آئینے کے سامنے بیٹھی اپنے بالو...