افسانہ نمبر 550 : چھتری، افسانہ نگار: ٹُووِ ڈِٹلیوسن (ڈنمارک)، مترجم : عقیلہ منصور جدون (راولپنڈی)

عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 550 : چھتری افسانہ نگار: ٹُووِ ڈِٹلیوسن (ڈنمارک) مترجم : عقیلہ منصور جدون (راولپنڈی) ہیلگا کی توقعات غیر معقول طور پر ——ہمیشہ ——زندگی سے جو کچھ وہ دے سکتی تھی ،اس سے زیادہ رہیں ۔ ان جیسے لوگ ہمارے درمیان موجود ہیں ، جو بظاہر دوسرے لوگوں سے جو اپنے معاملات فطری طور پر طے کرتے ہیں اور اپنے ماحول کو دیکھتے ہوے ٹھیک ٹھیک اندازہ لگاتے ہیں ،سے مختلف نظر نہیں آتے ۔ جو دنیا میں کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں ۔لیکن ہیلگا کی استطاعت ان تین عوامل میں بالکل اوسطاً تھی ۔جب اسے شادی کے حوالے سے دیکھا جانے لگا تو وہ چھوٹی بے رنگ نوجوان لڑکی تھی ، تنگ ہونٹ اوپر کو اٹھی ہوئی ناک ،بس ایک ہی اچھا نقش اس کی سوال پوچھتی بڑی بڑی آنکھیں تھیں ۔جنہیں اس میں دلچسپی لینے والا خوابیدہ کہہ سکتا تھا ۔لیکن اگر کوئی ہیلگا سے پوچھتا کہ وہ کیا خواب دیکھتی ہے تو وہ ضرور شرمندہ ہو جاتی ۔ اس نے کبھی کسی قسم کی خاص صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سرکاری سکول میں کارکردگی بس مناسب ہی رہی ۔گھریلو کام میں اس کی کارکردگی اچھی تھی ۔سخت محنت کر لیتی تھی ۔یہ خاصیت اس کے خاندان کے لئے ا...