Posts

Showing posts from December, 2025

افسانہ نمبر 719 : پلیٹ فارم نمبر آٹھ کی عورت، مصنف: رسکن بونڈ(مسوری۔بھارت)، مترجم: عبد الوحید خان۔ لاہور

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 719 : پلیٹ فارم نمبر آٹھ کی عورت مصنف: رسکن بونڈ(مسوری۔بھارت) مترجم: عبد الوحید خان۔ لاہور     یہ میرےبورڈنگ اسکول کا دوسرا سال تھا۔ میں امبالہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر آٹھ پر شمال کی جانب جانے والی گاڑی کا منتظر بیٹھا تھا۔ اس وقت میری عمر کوئی بارہ برس کے لگ بھگ تھی۔ والدین کا خیال تھا کہ اب میں تنِ تنہا سفر کرنے کے قابل ہو چکا ہوں۔ میں شام ہی کو بس کے ذریعے امبالہ پہنچ گیا تھا، مگر میری گاڑی نصف شب، یعنی بارہ بجے آنی تھی، اس لیے خاصا انتظار درپیش تھا۔ کبھی میں پلیٹ فارم پر آہستہ آہستہ ٹہلتا رہا، کبھی کتابوں کے اسٹال پر نظریں دوڑاتا، اور کبھی آوارہ کتوں کو ٹوٹے ہوئے بسکٹ ڈال دیتا۔ گاڑیاں آتی رہیں اور جاتی رہیں۔ بعض اوقات پلیٹ فارم پر گہری خاموشی چھا جاتی، اور پھر جونہی کوئی ریل آ لگتی، ہر سمت شور، ہنگامہ اور مضطرب انسانوں کا سیلاب امنڈ آتا۔ ڈبوں کے دروازے کھلتے ہی مسافروں کا ریلا ٹکٹ چیک کرنے والے گھبرائے ہوئے اہلکار پر ٹوٹ پڑتا، اور اکثر میں بھی اس بھیڑ میں بہہ کر اسٹیشن کے باہر جا نکلتا۔  ...

افسانہ نمبر 715 : محبت نامہ، تحریر : ویکوم محمد بشیر (ہندوستان)، اردو ترجمہ : مسعود الحق

Image
عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 715 : محبت نامہ تحریر : ویکوم محمد بشیر (ہندوستان) اردو ترجمہ   : مسعود الحق   میری پیاری سراما !   میری پیاری ساتھی، وجود کے اس مختصر لمحے میں جب زندگی جوانی کے جوش سے ابلی پڑتی ہو اور جب دل محبت کی خوشبو سے معطر ہو۔۔۔ جہاں تک میرا معاملہ ہے، میری زندگی کا ہرلمحہ سراما کی محبت میں گذرتا ہے۔   اور سراما، تمہارا میں اپنے اس خط پر اچھی طرح غور کرنے اور ایک خوبصورت اور مہربان جواب سے سرفراز کرنے کی التجا کرتا ہوں۔   سراما کا اپنا کیساون نائر   کیساون نائر نے خط مکمل کیا، چاروں طرف نظر دوڑائی۔ خوشگوار احساس سے اس پر جیسے ایک سرشاری طاری تھی کہ سراما اس کے پیچھے کھڑی ہے اور بڑے دلفریب انداز میں مسکرا رہی ہے۔۔۔محض ایک واہمہ۔ اس نے خط ایک بار پھر پڑھا۔ اس میں شاعرانہ کیفیت تھی، نغمگی تھی۔ اس میں فلسفہ تھا، اسرار بھی تھا، مگر اس میں کیساون نائر کے دل کے سارے بھید کیوں نہیں تھے؟ بہرحال، خط اس کی توقع سے کہیں زیادہ اچھا لکھا گیا تھا۔ اس نے خط کو تہہ کیا، اپنی جیب میں رکھا اور بینک سے ...