Posts

Showing posts from September, 2025

افسانہ نمبر 703 : کتب فروش، تحریر : الزبیتھ ہارڈوک (امریکہ)، ترجمہ : ڈاکٹر صہبا جمال شاذلی ( آسٹریلیا)

Image
  عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 703 :  کتب فروش ( THE BOOKSELLER ) تحریر : الزبیتھ ہارڈوک      (امریکہ)   Elizabeth Hardwick   ترجمہ :   ڈاکٹر صہبا جمال شاذلی ( آسٹریلیا)                                           نومبر کا سنیچر۔ خدا کا شکر کہ موسم سرما کی آمد ہوچکی۔ ہر ایک انسان کچھ نہ کچھ نیا پہن کر جیسے خزاں کا استقبال کر رہا ہو۔ کچھ اس طرح کہ اسکرٹس اونچے اور جوتوں کی ایڑھیاں نیچی دکھائی دینے لگی ہیں۔ کافی عمر رسیدہ خواتین اسکول کی بچیوں جیسے سوئیٹر زیب تن کیے ہوے ہیں ،  اور اپنی جوانی کو بہت پیچھے چھوڑے مرد بے آواز پھسلنے والے جوتے ( roller skates ) پہنے پیچھے کی طرف گھوم کر چکر لگاتے ہوے مہارت کے ساتھ فٹ پاتھ پر بے آواز رک جانے کا شاندار انداز کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔                               ...