Posts

Showing posts from July, 2025

افسانہ نمبر 692 : تاریکی میں ملاقات , تحریر : گوگی وا تھیانگو (کینیا), اردو ترجمہ: جاوید بسام (کراچی)

Image
  افسانہ نمبر 692 : تاریکی میں ملاقات   تحریر : گوگی وا تھیانگو (کینیا) اردو ترجمہ: جاوید بسام (کراچی)   وہ دہلیز پر کھڑا تھا کہ اس نے اپنے بوڑھے، کمزور، لیکن ہر دم مستعد باپ کو آتے دیکھا۔ وہ گلی میں ایک میلا سوتی کپڑے کا تھیلا جھلاتے ہوئے جھونپڑی کی طرف بڑھ رہا تھا۔ یہ تھیلا وہ ہر جگہ اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔ جان کو معلوم تھا کہ اس میں کیا ہوگا۔ مقدس بائبل، ایک حمد کی کتاب، شاید ایک نوٹ بک اور ایک قلم۔ اس کے والد ایک مبلغ تھے۔ یہ ہی وجہ تھی کہ انہوں نے بیوی کو کہانیاں سنانے سے منع کردیا تھا۔ یہ بہت سال پہلے کی بات ہے۔ ماں نے کہا: ”اب مجھ سے کہانی کی فرمائش مت کرنا، ورنہ تمہارے والد ناراض ہوں گے۔“ وہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔   جان، جھونپڑی میں داخل ہوا اور ماں کو خبردار کیا کہ بابا آرہے ہیں۔ جب وہ اندر آیا تو جان خاموشی سے ایک طرف کھڑا ہوگیا۔ پہلے دہلیز پر ہچکچاتا رہا پھر باہر چلا گیا۔   ” جان!... اے جان !“ ” جی بابا؟ “ ” یہاں آؤ !“ وہ پلٹا۔ اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ اس میں وسوسے پیدا ہو رہے تھے کہ کیا راز فاش ہوگیا ہے؟ ” بیٹھ جاؤ۔ تم کہاں ...