Posts

Showing posts from June, 2025

افسانہ نمبر 688 : ہیڈ ماسٹر || تحریر : پی پدمراجو (بھارت) || اردو ترجمہ : حنظلة خلیق

Image
  افسانہ نمبر 688 : ہیڈ ماسٹر تحریر : پی پدمراجو (بھارت) اردو ترجمہ : حنظلة خلیق(شرق پور) ہیڈ ماسٹر صاحب فوت ہو گئے ہیں!!" کیپٹن راؤ نے تار پڑھا اور ایک لمحے کو ساکت کھڑا رہ گیا۔ وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ اُس کی بیوی نے ماتھے پر بل ڈالتے ہوئے اُسے دیکھا، پھر جھک کر اُس کے ہاتھ میں تھامی ہوئی چِٹ کو پڑھنے لگی۔ "یہ ہیڈ ماسٹر کون ہیں؟" "ہمارے ہیڈ ماسٹر۔" اُس نے کندھے اُچکائے، میز پر اُس کا رومال اور بٹوہ رکھا، اور کمرے سے نکل گئی۔ راؤ وہیں کھڑا رہا، خاموش اور گم صم۔ پرانی یادوں کی دھند میں اس کی آنکھیں بھیگنے لگیں۔ ریت کے ٹیلے دریائے گوداوری کو چیرتے ہوئے پھیلے ہوئے تھے۔ جب کوئی ٹیلے کی چوٹی پر پہنچتا تو دریا کمزور اور نحیف سا دکھائی دیتا—یوں لگتا جیسے رینگتے ہوئے اپنی منزلِ فنا کی طرف بڑھ رہا ہو۔ لیکن جیسے ہی کوئی ٹیلے کے پار پہنچتا، دریا یکایک زندہ دلی اور طغیانی سے لبریز دکھائی دیتا۔ انہی پانیوں میں ہیڈ ماسٹر صبح صبح سورج کو نمسکار کرنے کھڑے ہوتے۔ ان دنوں راؤ کو 'سَبَّا راؤ' کہا جاتا تھا، اور اُس کے دوست کرشنیاہ، رمناتھم، سامبو او...