ڈینیل ووڈریل (امریکہ) کا افسانہ : قصہ ایک رات کا (Night Stand)

عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 498 : قصہ ایک رات کا تحریر : ڈینیل ووڈریل (امریکہ) مترجم: عاصم بخشی پیل ہام ایک رات پہنچا تو اپنے پلنگ کے برابر ایک ننگ دھڑنگ آدمی کوغراتے پایا۔ کمرے میں روشنی کم تھی لیکن اس کی آنکھوں نے پھر بھی کاندھے سے کلائی تک اس آدمی کا ایک بازو، کسی جلتی شے کا گوندا ہوا نشان، ذرا سے باہر کو ابھرے دانتوں کی سرسری جھلک اور تنے ہوئے ہونٹ دیکھ لئے۔غراہٹ ، دہشت ناک اور کھوئی کھوئی تھی، فلک شگاف، گہری سفاکیت لئے، مسلسل بڑھتی ہوئی چلانے کی آواز، جس کے درمیان میں کبھی کبھار ایک کٹیلی تھرتھراہٹ سی اٹھتی ، ایک صوتی کچومر کانوں کے پردوں سے ٹکرا رہا تھا۔جِل کی آنکھ بھی کھل گئی ، اُس آدمی کو دیکھتے ہی وہ لڑکھتی ہوئی پلنگ سے اتری اور خوف سے چیختی ہوئے دوسرے کمرے کی طرف بھاگی۔ پیل ہام نے تپائی پر دھرا لیمپ روشن کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن اس کی انگلیاں کسی پلیٹ سے جا ٹکرائیں جسے وہاں نہیں ہونا چاہئے تھا، پلیٹ پر ایک چھری موجود تھی۔ اجنبی اب بھی پلنگ کی پائیتی کے ساتھ کھڑا تھا،گھر کے اندر موجود وہ دراز قد، شور مچاتا، ڈراتا دھمکاتا سایہ، ج...