افسانہ نمبر 640 : منگل کے دن کا قیلولہ || تحریر : گابریل گارسیا مارکیز (کولمبیا) || انگریزی سے ترجمہ: فاروق حسن

افسانہ نمبر 640 : منگل کے دن کا قیلولہ تحریر : گابریل گارسیا مارکیز (کولمبیا) انگریزی سے ترجمہ: فاروق حسن ریل گاڑی ریتیلے پتھروں کی مرتعش سرنگ میں سے برآمد ہوئی اور کیلوں کے لامتناہی اور متناسب کاشت کیسے ہوے باغوں میں سے گزرنے لگی۔ ہوا زیادہ بوجھل ہوگئی،اور اب انھیں سمندر کی جانب سے آنے والی ہوا کا احساس نہیں ہو رہا تھا۔ دھویں کا ایک دم گھونٹنے والا جھونکا گاڑی کے ڈبے کے اندر داخل ہوا۔ گاڑی کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی تنگ سڑک پر کچے کیلوں سے لدی بیل گاڑیاں آجا رہی تھیں۔ سڑک سے پرے، غیر مزروعہ زمین پر ، غیر یکساں فاصلوں پر قائم دفتروں کی، بجلی کے پنکھوں سے آراستہ عمارتیں، سرخ اینٹوں کے مکان اور بنگلے دکھائی دینے لگے تھے جن میں میزیں اور چھوٹی چھوٹی سفید کرسیاں گرد آلود کھجور کے پودوں اور گلاب کے جھاڑیوں کے درمیان چبوتروں پر پڑی ہوئی تھیں۔ ابھی صبح کے گیارہ بجے تھے اور گرمی شروع نہیں ہوئی تھی۔ "بہتر ہے کہ کھڑکی بند کردو، عورت نے کہا۔ ” تمھارے بالوں میں کالک بھر جائے گی۔“ لڑکی نے کوشش کی مگر زنگ کی وجہ سے کھڑ کی ہل نہ سکی۔ گاڑی کے تیسرے درجے کے ڈبے میں صرف یہی دونوں ...