افسانہ : بدصورت || افسانہ نگار: اورحان کمال (ترکیہ) || مترجم : مسعود اختر شیخ (اسلام آباد)

عالمی ادب کے اردو تراجم (انتخاب افسانہ) افسانہ نمبر 535 : بدصورت افسانہ نگار: اورحان کمال (ترکیہ) مترجم : مسعود اختر شیخ (اسلام آباد) وہ ہر صبح کمرے میں بچھے پلنگ پر سے ہر جوان لڑکی کی طرح اٹھتی، ہاتھ منہ دھوتی اور پھر آئینے کے سامنے جا کھڑی ہوتی۔ دیر تک میک اپ کرتی، مگر سب بے فائدہ۔ گلی میں نوجوان لونڈے اسے دیکھ کر چلاتے: "ہائے ہائے، ذرا اس عورت کو تو دیکھو ۔ یوں لگتا ہے جیسے دہی میں ڈوبا ہوا بینگن!" یہ سن کر وہ لال سرخ ہوجاتی۔ گھر کو بھاگتی اور وہاں جاکر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی۔ وہ اپنی بد صورتی سے آگاہ تھی۔ آگاہ تو تھی مگر پھر بھی کڑھتی رہتی تھی۔ آخر اس نے اپنے آپ کو خود تو پیدا نہیں کیا تھا ناں۔ اگر اس نے اپنے آپ کو خود پیدا کیا ہوتا اور اپنے کپڑے لتوں میں کوئی کوتاہی کی ہوتی تو کوئی بات تھی۔ وہ اکثرکود کر خود کو اپنی امی کے بازوُؤں کے حوالے کردیتی، اپنا پریشانی سے ...